مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں آج کہا کہ ماونواز تشدد میں جان گنوانے والے سکیورٹی اور شہریوں دونوں کے لیے حکومت سے ملنے والے معاوضے کی رقم بڑھائی جائے گی۔
لوک سبھا میں وقفہ سوال میں ماؤنواز تشدد سے مارے گئے سکیورٹی اور شہریوں کے شہریوں کو ملنے والے
معاوضے میں فرق پر اعتراض کئے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس بارے میں ایک نوٹ تیار کیا گیا ہے اور اسے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اس میں ماؤنواز تشدد میں جان گنوانے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں دونوں کے لئے معاوضہ کی رقم میں کافی اضافہ کئے جانے کی تجویز ہے۔